28 مئی 2014 - 14:40
 ماسکو، یوکرین کامسئلہ جلد از جلد حل ہو

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ان کا ملک یوکرین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کسی بھی ملک سے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔

ابنا: انٹرفیکس نیوز کے مطابق سرگئي لاوروف نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں پتروپوروشنکو کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ یوکرین کامسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے اور روس اس مقصد کے لئے ہراس ملک سے تعاون کرنے کو تیار ہے جو یہی چاہتاہو۔ انہوں نے کہا کہ اس ھدف کو حاصل کرنے کے لئے یوکرین کی قوم بالخصوص جنوب مشرقی علاقوں کے قانونی اور جائز مطالبات کو نظر میں رکھنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ منتخب صدر کو مشرقی علاقوں میں مقبولیت حاصل ہومگر یہ کہ ان علاقوں میں فوج کی کاروائياں ختم کردی جائیں۔ مشرقی شہر دونتسک کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس شہر میں سکیورٹی فورسز اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپوں میں دوفوجیوں سمیت چالیس افراد مارے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے یوکرین کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حالات امریکہ کی مداخلت کے بعد خراب ہوئے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ان کا ملک یوکرین کا مسئلہ حل کرنے کے لئے کسی بھی ملک سے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ انٹرفیکس نیوز کے مطابق سرگئي لاوروف نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں پتروپوروشنکو کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ یوکرین کامسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے اور روس اس مقصد کے لئے ہراس ملک سے تعاون کرنے کو تیار ہے جو یہی چاہتاہو۔ انہوں نے کہا کہ اس ھدف کو حاصل کرنے کے لئے یوکرین کی قوم بالخصوص جنوب مشرقی علاقوں کے قانونی اور جائز مطالبات کو نظر میں رکھنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ منتخب صدر کو مشرقی علاقوں میں مقبولیت حاصل ہومگر یہ کہ ان علاقوں میں فوج کی کاروائياں ختم کردی جائیں۔ مشرقی شہر دونتسک کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس شہر میں سکیورٹی فورسز اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپوں میں دوفوجیوں سمیت چالیس افراد مارے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے یوکرین کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حالات امریکہ کی مداخلت کے بعد خراب ہوئے ہیں۔

.......

/169